سبی‘سندھ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی ‘متعدد مسافر زخمی

بدھ 17 اگست 2016 22:48

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) کوئٹہ سے اندوروں سندھ جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ضلع کچھی کے علاقہ کمبڑی پل کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی تاہم دلشاد اور میر حسن نامی مسافروں کی حالت نازک تبائی جاتی ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر لے جایا گیا جہاں پر متعدد مسافروں کو طبی امداد دینے کے بعد فروغ کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ نے شروع کردی ۔۔

متعلقہ عنوان :