لاہور، گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق

بدھ 17 اگست 2016 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) شفیق آباد کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق ریسکیو عملے نے ملبے سے لاش نکال کر مردہ خانے منتقل کر دی بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقے سوئی گیس روڈ پر حاجی ناصر کے گھر کی چھت بارش کے پانی سے ٹپک رہی تھی حاجی ناصر نے اکبر کے ذریعے چھت پر مٹی ڈلوانے کا کام شروع کروایا تو اچانک چھت نیچے آگری جس کے نتیجے میں 40سالہ اکبر ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے کاروائی کرتے ہوئے ملبے کے نیچے سے لاش نکال کر مردہ خانے منتقل کر دی

متعلقہ عنوان :