غیرت کے نام پر منکوحہ کو قتل کرنے والا ملزم چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

بدھ 17 اگست 2016 22:37

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ نائمہ عفت نے غیرت کے نام پر منکوحہ کو قتل کرنے والے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ملزم پر اٹھارہ سالہ بیوی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم افتخار کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم نے اپنی 18 سالہ منکوحہ نازیہ کو گلہ دبا کر قتل کیا۔

اور محض اس لیے قتل کیا کہ اس کی بیوی کسی اور کیساتھ بھاگ جائے گی۔ تاہم عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا ، ملزم پر 12جولائی کو گولڑہ کے علاقہ میں نازیہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کرنے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :