فرائض میں غفلت برتنے پرلائن سپرنٹنڈنٹ اورلائن مین معطل

بدھ 17 اگست 2016 22:09

ملتان۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی نے نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع نہ کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر میپکو بوسن روڈ سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ راؤ محمد اکرم اور شاہ رکن عالم سب ڈویژن کے لائن مین سیکنڈ خالد مجید کو معطل کردیاہے اور دونوں ملازمین کو فوری طور پر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔