ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے میڈیکل کیمپ کاانعقاد

بدھ 17 اگست 2016 21:54

خانیوال۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء )ڈی او پاپولیشن ویلفیئر چوہدری مجیب ربانی نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے پاپولیشن ویک کے سلسلہ میں خانیوال ‘ کبیر والہ ‘ میاں چنوں اور جہانیاں میں فیملی ہیلتھ کلینکس پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں پر ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے خواتین کو مفت ” امپلا نان “ اور” جڈیل امپلانٹس“ انجکشن لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلع بھر میں لگائے جانے والے کیمپس کا اچانک معائنہ بھی کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی کے کیمپس پر خواتین کو جو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں بازارمیں اس کی قیمت 2ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ کیمپس پر انجکشن فری لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلینکس پر 65خواتین کو اب تک انجکشن لگائے جا چکے ہیں جن میں 40”امپلا نان “ اور 25” جڈیل انجکشن “ لگانے کے کیسز شامل ہیں ۔