لیسکو نے موبائل کسٹمر سروسز سینٹرز میں استعمال ہونے والی گاڑیوں سے تیل چوری ہونے کے انکشاف پرمنصوبہ ختم کر دیا

بدھ 17 اگست 2016 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) لیسکو نے موبائل کسٹمر سروسز سینٹرز میں استعمال ہونے والی گاڑیوں سے تیل چوری ہونے کے انکشاف پرمنصوبہ ختم کر دیا ‘صارفین بلوں کی تصحیح اور اقساط کروانے کے لئے کسٹمر سروسز سینٹر ہیڈکوارٹرز آنے پر مجبور ہیں۔لیسکو موبائل کسٹمر سروسز سینٹر موبائل وینز سے تیل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے لیسکو نے صارفین کی سہولت کے بنایا گیا موبائل وین کسٹمر سروسز سینٹر منصوبہ ختم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے تحت چار موبائل وین مختلف علاقوں میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لئے جاتی تھیں اورموبائل کسٹمر سروسز کا عملہ صارفین کو درپیش مسائل کا حل نکالتا تھا۔ بلوں کی اقساط اور تصحیح ان کے علاقوں میں ہی کی جاتی تھی، تاہم گاڑیوں کے غلط استعمال اور تیل چوری ہونے کی شکایات موصول ہونے کی وجہ سے منصو بے کو بند کر دیا گیامنصوبے کے خاتمے سے صارفین کسٹمر سروسز سینٹر ہیڈکوارٹرز آنے پر مجبور ہیں۔منصوبہ ختم ہونے کے بعد موبائل وینز کو لیسکو ہیڈ کوارٹرز کے سامنے کھڑا کر دیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو عمران افضل خان کے مطابق موبائل میٹر ریڈنگ سے شکایات میں کمی ہوئی اس لئے منصوبہ بند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :