راولپنڈی ،اینٹی ڈینگی مہم ، محکمہ خوراک نے دو فوڈ سنٹرز میں لاروہ برآمد ہونے پر دونوں فوڈ سنٹرز کو سربمہر کردیا

بدھ 17 اگست 2016 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) اینٹی ڈینگی مہم کے دوران بدھ کے روز راولپنڈی میں محکمہ خوراک کی طرف سے کاروائی کرتے ہوئے دو فوڈ سنٹرز میں لاروہ برآمد ہونے پر دونوں فوڈ سنٹرز کو سربمہر کرتے ہوئے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے - تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی اعجاز احمدسیال کی سربراہی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خرم نیاز ثاقب ، فوڈ انسپکٹرز سعید احمد، قاضی زبیر الاسحاق اور آغا محمد یعقوب نے سروس روڈ صادق آباد میں واقع سعید فوڈز میں لاروا برآمد ہونے پر سنٹر کو سربمہر کر دیا اورتھانہ صادق آباد میں سعید فوڈز کے مالک سعیداحمد ولد محمدمسکین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا- اسی طرح چونگی نمبر8 صادق آباد راولپنڈی میں ذائقہ فوڈز اینڈ مرغ پلاؤسنٹر میں لاروا برآمد ہونے پر ذیشان لیاقت ولد لیاقت علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :