سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسینوٹ سیون کی مفت Gear VR’ کے ساتھ پری بکنگ کا آغاز کردیا

بدھ 17 اگست 2016 21:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) سام سنگ نے پاکستان میں اپنے نئے طاقتور اسمارٹ فون گلیکسی NOTE-7 کی پری بکنگ کا آغاز کردیا ہے ۔اس ڈیوائس کی یقینی بکنگ کرانے والے صارف کو کمپنی کی جانب سے مفت Gear VR بھی فراہم کیا جائیگا۔پری بکنگ کی سہولت سام سنگ کے مخصوص SESآؤٹ لیٹس کے علاوہ آن لائن خریداری کی ویب سائٹ ‘Daraz.pk’. پر بھی دستیاب ہے اور اس خصوصی مہم کا آغاز18اگست سے ہوگا۔

پاکستان میں گلیکسی NOTE-7 کی ریٹیل قیمت 93,500روپے مقرر کی گئی ہے ،صارف سام سنگ کی مخصوص SES آؤٹ لیٹس جا کر یا پھر آن لائن ویب سائٹ Daraz.pk’. پر اس ڈیوائس کی پری بکنگ کراسکتے ہیں،اس ضمن میں صارفین کو محض ایک فارم پر بنیادی ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا اور بطور ڈپازٹ5ہزار روپے جمع کرانا ہونگے،اس عمل کے بعد پری بکنگ کرانے والے صارفین کو چند دنوں بعد سام سنگ کی جانب سے کال موصول ہوگی جہاں صارفین باقی رقم کی ادائیگی کے بعد مفت Gear VRکے ساتھ اپنا گلیکسی NOTE-7 اسمارٹ فون حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

گلیکسی NOTE-7کی اسکرین 5.7انچ ،2.5D,،سپر AMOLED,،خم دار ڈسپلے،QHD ریزولوشن اور گوریلا گلاس سے مزین ہے ،اس ڈیوائس میں کسی بھی اسمارٹ فون میں پہلی بار HDR. کو سپورٹ کرانے والا ڈسپلے فراہم کیا گیا ہے ،اس ڈیوائس میں ‘iris scanner’. کے ساتھ ساتھ ‘Knox’ فیچر بھی شامل ہے جو کہ فائلوں کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے جبکہ ڈیوائس میں فنگر پرنٹ اسکینر کی اضافی خصوصیت بھی موجود ہے ،یہ ڈیوائس محفوظ آن لائن پے منٹ کیلئے بھی بہترین ہے ،اس کا12میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ایل ای ڈی ،او آئی ایس ،فور کے وڈیو اورslo-mo HD. کی خصوصیات کے ساتھ استعمال میں نہایت ہی بہترین ہیں،گلیکسی NOTE-7ایک ایسا طاقتور پاور ہاؤس ہے جو کہ Android 6.0.1 Marshmallow پر Touchwiz. کے ساتھ چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،اس ڈیوائس کے ساتھ Qualcomm Snapdragon 821یا Exynos 8890 لینے کا آپشن بھی موجود ہے ،اس میں 4GB RAM اور 32 or 64GB, ،UFS 2.0 storage, مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ساتھ موجود ہے ،یہ ڈیوائس (IP68 certified), ہے جو کہ پانی اور مٹی سے مکمل مدافعت فراہم کرتی ہے اور اس کی3500 mAHنان ریموبل فاسٹ چارجنگ بیٹری اسے دیرپا استعمال کے قابل بناتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :