کراچی میں جمہوریہ انڈونیشیا کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

بدھ 17 اگست 2016 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) جمہوریہ انڈونیشیا کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی پروقار تقریب انڈونیشین قونصلیٹ کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں کراچی میں مقیم انڈونیشین خاندانوں، انڈونیشین طلباء و طالبات، انڈونیشین قونصل خانے کے اسٹاف اور ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ معززین شہر نے نہایت جوش و خروش سے شرکت کی ۔

تقریب میں انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سنتوسو نے آزادی کے لئے جدوجہد کرنے اور انڈونیشی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے آزادی کی جنگ لڑی۔ قونصل جنرل نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان میں اپنا یوم آزادی منارہے ہیں۔ اس موقع پر وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کریں، کیونکہ 14 اگست کو ان کی یوم آزادی بھی منائی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ 70 ویں یوم آزادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ تقریب میں انڈونیشین نوجوان جوکہ خوبصورت آفیشل یونیفارم میں ملبوس انڈونیشیا کے قومی جھنڈے کو ترانے کے ساتھ لہرایا۔ اس موقع پرقونصل جنرل نے ان پاکستانیوں کے خاندانوں کو خصوصی اعزازات تقسیم کئے جنہوں نے 1945 کی جنگ آزادی میں اپنی جانیں قربان کیں۔ قونصل جنرل نے مختلف کھیلوں میں جیتنے وا لے انڈونیشین خاندانوں میں انعامات تقسیم کئے جوکہ پچھلے ماہ سے کراچی میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :