سکھر ‘آل سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ لوئر اسٹاف کی مطالبات کی حمایت میں احتجاجی ریلی ‘نعرے بازی

بدھ 17 اگست 2016 21:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) سکھر میں آل سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ لوئر اسٹاف کی مطالبات کی حمایت میں قاسم پارک سے سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی اور نعرے بازی ، زیا دتیاں بند کی جائیں اور چئیر مین سکھربورڈ کو ہٹا جا ئے ، مظاہرین تفصیلات کے مطابق آ ل سندھ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ لوئر اسٹاف کی جانب سے قاسم پارک سکھر سے سکھر پریس کلب تک مطالبات کی حمایت میں ایک ریلی نکا لی گئی جس کی قیادت ایازمہر ، یعقوب پٹھان و دیگر نے کی ریلی کے شرکاء نے ہا تھوں میں پلے کا رڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے اس موقع پر رہنماؤن نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہما رے مطالبات جا ئز ہیں جن پر فوری طور پر عمل کیا جا ئے چئیر مین سکھر بورڈ کو ہٹایا جا ئے ہما رے ساتھ ہونے والی زیا دتیاں بند کی جائیں ان کا کہنا تھا کہ اگر ہما رے جائزمطالبات فو ری طور پر نہ ما نے گئے تو احتجاج کا دئرہ سندھ بھرتک پھیلا دیا جائے گا اور حالات کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :