دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرینگے ،سینیٹر محمد عثمان کاکڑ

غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا ، رہنما پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

بدھ 17 اگست 2016 21:22

ژوب( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر محمد عثمان کاکڑنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہو گر مقابلہ کرینگے ہر جگہ پشتونوں کی خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے سانحہ کوئٹہ سے ہر شخص غم سے نڈھال ہے ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر محمد عثمان کاکڑنے ژوب میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء حفیظ اﷲ مندوخیل اور قیصر خان شیرانی کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہداء کی درجات بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی پشتونخوا میپ کے ضلعی سیکرٹری عبدالقیوم ایڈوکیٹ عزیز لالا ایدوکیٹ قلعہ سیف اﷲ ضلع سیکرٹری و چیرمین اﷲ نور ڈپٹی چیرمین سید اکبر کاکڑ چیرمین عبدالسلیم ڈاکٹر قطب الدین شیرانی نازک خان اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر سنیٹر محمد عثمان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ سانحہ کوئٹہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کرنا وقت کی اولین ضرورت ہے موجودہ وقت میں پشتونوں کا متحد ہونے سے انکار ممکن نہیں دہشتگردی کے اس المناک واقعے کے بعد علماء کرام دانشوروں سیاستدانوں اورہر طبقہ فکر کے لوگوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایک ہو کر دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر جگہ پشتونوں کی خون کو پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے پشتون ملت اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا کوئٹہ سانحے سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے جو صدیوں پورا نہیں ہو سکے گا سنیٹر محمد عثمان کاکر نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالحئی مندوخیل کی وفات پر بھی انکے لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کی فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :