مقامی تھوک مارکیٹ میں 16کلوگھی کے کنستر کی قیمت میں مزید 30روپے تک کا اضافہ
آنے والے دنوں میں سپلائی میں کمی کے باعث مارکیٹ میں گھی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ
بدھ 17 اگست 2016 21:19
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) مقامی تھوک مارکیٹ میں 16کلوگھی کے کنستر کی قیمت میں مزید 30روپے تک کا اضافہ ہو گیا، آنے والے دنوں میں سپلائی میں کمی کے باعث مارکیٹ میں گھی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔
(جاری ہے)
بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز قیمتوں میں اضافے سے درجہ اول گھی کے کنستر کی قیمت 2410روپے سے بڑھ کر 2440روپے،درجہ دوم گھی کے کنستر کی قیمت 2180سے بڑھ کر2200روپے ، درجہ سوم گھی کے کنستر کی قیمت 2160سے بڑھ کر 2180روپے ہو گئی ۔
گزشتہ روز قیمتیں بڑھنے کے باوجود تھوک مارکیٹ میں صرف درجہ اول گھی کی سپلائی ہوئی جبکہ دوم اور سوم کی سپلائی نہیں کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق امپورٹرز نے گھی ملوں کو پام آئل کی سپلائی بند کر دی ہے جس سے طلب کے مقابلے میں گھی کی رسد کم ہونے کے باعث مارکیٹ میں گھی کی قلت کاامکان بھی پیدا ہو گیا ہے ۔ گھی ڈیلرز کے مطابق آج جمعرات کے روز بھی گھی ملوں کی جانب سے گھی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.