بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا رہی ہے ،کسی ملک اور عالمی ادارے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی‘ حافظ محمد سعید

بھارتی فوج کی طرف سے مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے کشمیری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مسلسل کرفیو سے شدید غذائی قلت پیدا ہو چکی، مودی کا بلوچستان پر بیان انڈیا کی وہاں دہشت گردی کا کھلا اعتراف ہے‘ امیر جماعۃ الدعوۃ

بدھ 17 اگست 2016 21:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے کشمیری خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،مسلسل کرفیو سے شدید غذائی قلت پیدا ہو چکی، بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسا رہی ہے لیکن کسی ملک اور عالمی ادارے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،مودی کا بلوچستان پر بیان انڈیا کی وہاں دہشت گردی کا کھلا اعتراف ہے۔

مرکز القادسیہ میں کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ بدترین ظلم وبربریت کے باوجود کشمیریوں کے قدموں میں کوئی لغزش نہیں آئی۔

(جاری ہے)

مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بھرپور انداز میں جاری ہے۔حکومت پاکستان انڈیا کی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کرے۔

انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کی لاشیں گر رہی ہیں۔پیلٹ لگنے سے ان کی آنکھوں کی بینائی ختم ہو رہی ہے۔ پیپر گیس کے استعمال سے وہ مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن آفرین ہے کہ اس قدر شہادتوں اور خون بہنے کے باوجود وہ تھکے نہیں‘ ان کے قدموں میں کسی قسم کی کوئی لغزش نہیں آئی اور وہ مستقل مزاجی کے ساتھ تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کس حیثیت سے بلوچستان پر بات کر رہے ہیں؟ ’را‘ ایک عرصے سے بلوچستان میں حالات خراب کر رہی ہے۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارت حواس باختہ ہوچکا ہے۔ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔جو بات ہم پہلے کہتے تھے اب بھارت نے خود اعتراف کیا ہے۔بلوچستان میں آگ لگانے والا بھارت ہے۔

اب وقت ہے حکومت بھارت کو کھرا جواب دے۔انہوں نے کہاکہ مودی نے اس سے قبل ڈھاکہ میں کھڑے ہوکر پاکستان کو دولخت کرنے کا اعتراف کیا تھا، اب بلوچستان میں بھی مداخلت کر رہا ہے۔ انڈیاکشمیر کے مسئلہ سے توجہ ہٹانے کے لئے بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔مودی کا کیا حق بنتا ہے کہ وہ بلوچستان کے بارے میں بات کرے۔پاکستان کو مسئلہ کشمیر کا فریق ہونے کے ناطے کشمیریوں کے لیے مضبوط کردار ادا کرنا ہوگا۔

،پھر باقی ممالک آگے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شہادتیں ہو رہی ہیں۔بلوچستان ،کراچی میں جوانوں کا خون بہہ رہا ہے،پاکستان میدان جنگ بنا ہوا ہے ۔اس کا ذمہ دار انڈیا ہے۔حکومت پاکستان واضح طور پر اعلاان کرے کہ انڈیا سے آلو پیاز کی تجارت اورسفارتی تعلقات ختم کرتے ہیں۔کشمیر میں پچھلے چالیس دن سے کرفیونافذ ہے۔غذائی قلت کے خاتمہ کیلئے کشمیریوں کی کھل کر مدد کرنے کی ضرورت ہے۔