مسلح افرادکی دکان میں فائرنگ، تاجرجاں بحق ،بیٹاشدیدزخمی

بدھ 17 اگست 2016 20:51

ملتان۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) وہاڑی چوک میں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے تاجر کوقتل اوراس کے بیٹے کوشدیدزخمی کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک پرتاجرسلیم اپنی بیٹے کاشف کے ہمراہ اپنی دکان پرموجودتھا،اس دوران موٹرسائیکل سوارمسلح افرادآئے اور دکان میں داخل ہوکرفائرنگ کردی جس سے دونوں باپ بیٹا گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے انہیں نشترہسپتال منتقل کیاگیاجہاں سلیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔موٹرسائیکل سوارفرارہوگئے ۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ناکہ بندی کراتے ہوئے کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :