پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،5منشیات فروش گرفتار

بدھ 17 اگست 2016 20:50

فیصل آباد۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) فیصل آباد پولیس نے پانچ منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔سی پی او آفس کے پولیس حکام کے مطابق تھانہ غلام آباد،تھانہ صدر ،تھانہ لنڈیانوالہ اورتھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان زاہد خان، عتیق،چاند رفیق،منور اور شاہ کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے مجموعی طور پر 5770کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام آباد پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم زاہد خان کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1260گرام چرس اوربرآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر1005/16جرم 9C/CNSA تھانہ غلام آباد میں درج کرلیا۔ تھانہ صدر پولیس نے ریڈ کرکے ملزم عتیق کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1350گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر893/16جرم 9C/CNSAتھانہ صدر میں درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہلنڈیانوالہ پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم چاند رفیق کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1120گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر356/16جرم 9C/CNSAتھانہ لنڈیانوالہ میں درج کرلیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے ایک ریڈ کے دوران ملزم شاہ کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے2040گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 699,700/16جرم 9C/CNSAتھانہ کھرڑیانوالہ میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :