نیب نے نا جائز اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل اسٹاف آفیسر عمران گچکی کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا دوران تفتیش ملزم کی ملکیت میں ملک کے مختلف شہروں میں کروڑوں مالیت کے بنگلے، فلیٹ، پلاٹس اور دیگر اثاثہ جات کا انکشاف، ملزم عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی منسوخی کے بعد تاحال مفرور، گرفتاری کے لئے چھاپے
بدھ 17 اگست 2016 20:37
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) نیب نے نا جائز اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے پرنسپل اسٹاف آفیسر عمران گچکی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ، دوران تفتیش ملزم کی ملکیت بحریہ ٹاون اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کروڑوں مالیت کے بنگلے، فلیٹ، پلاٹس اور دیگر اثاثہ جات کا انکشاف، ملزم عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی منسوخی کے بعد تاحال مفرور، گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل اسٹاف آفیسر عمران گچکی کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کی ایک شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کیں، جسکے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ملزم نے آمدن سے زائد 18 کروڑ پچا س لاکھ نمالیت کے ناجائز اثاثہ جات بنا رکھے ہیں۔(جاری ہے)
تحقیقات کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے سال 2015میں ملزم عمرا ن گچکی کے بحریہ ٹاون کے بنگلے پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا ، ملکی اور غیر ملکی نقد رقم، جبکہ بے نامی دار قریبی رشتہ داروں کے نام بحریہ ٹاون اسلام آباد کے دو بنگلوں، ایک پلاٹ، بنی گا لہ اسلام آباد کے ایک بنگلے سمیت ایک مری کے فلیٹ اور تین گوادر کے پلاٹس کے اصلی کاغذات بر آمد ہوئے۔
ملزم عمران گچکی نے کیس کے اوائل میں بلوچستان ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی، تاہم عدالت عالیہ سے ضمانت کی منسوخی کے بعد ملزم تا حال مفرور ہے جسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سابق پرنسپل اسٹاف آفیسر کے خلاف تحقیقات مکمل کرتے ہوئے آج احتساب عدالت میں ریفرنس جمع کروا دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.