سی پیک دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا ،اس منصوبے کیخلاف سازش کرنیوالوں کو بتادیناچاہتاہوں کہ سی پیک کسی بھی قیمت پر رول بیک نہیں ہوسکتا ،سی پیک نہ صرف بلوچستان بلکہ خیبرپشتونخوا ،فاٹا اوراس خطے کی تبدیلی کامظہر ہے،سانحہ کوئٹہ جیسے اندوہناک واقعہ پر ہر پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو شہداء کے لہو نے مزید تقویت بخشی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی سانحہ کوئٹہ کوئٹہ میں شہید وکلاء کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت

بدھ 17 اگست 2016 20:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ سانحہ کوئٹہ جیسے اندوہناک واقعہ پر ہر پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو شہداء کے لہو نے مزید تقویت بخشی ، سی پیک دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا اورمیں سی پیک منصوبے کیخلاف سازش کرنیوالوں کو یہ بتاناچاہتاہوں کہ سی پیک کسی بھی قیمت پر رول بیک نہیں ہوسکتا ،سی پیک نہ صرف بلوچستان بلکہ خیبرپشتونخوا ،فاٹا اوراس خطے کی تبدیلی کامظہر ہے ۔

وہ گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ میں سانحہ کوئٹہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہناتھاکہ سانحہ کوئٹہ بہت بڑا اندہناک سانحہ ہے اور ہر پاکستانی کی آنکھ آشکبار ہے جس میں وکلاء کی بڑی تعداد کو شہید کردیاگیا جس سے ایک خلاء پیداہوئی ہے جو ایک عرصے تک پورا نہیں ہوسکتا اوراس کی تلافی میں کافی وقت لگے گا،انہوں نے کہاکہ میرے آنے کامقصد سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں شہید وکلاء رہنماؤں اوردیگر کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کروں شہداء کے لواحقین کے غم میں ہم ان کے برابر کے شریک ہیں ،انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کے بعد پوری قوم اس عزم کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے شہداء کے لہو نے ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشی ،انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو امن کا قلعہ اورقائد اعظم کے پیغام کی تصویر بناناہے جس میں انہوں نے اخوت ،بھائی چارگی اور محبت کیساتھ ایک ساتھ رہنے کاکہاہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سی پیک دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا اورمیں سی پیک منصوبے کیخلاف سازش کرنیوالوں کو یہ بتاناچاہتاہوں کہ سی پیک کسی بھی قیمت پر رول بیک نہیں ہوسکتا ،سی پیک نہ صرف بلوچستان بلکہ خیبرپشتونخوا ،فاٹا اوراس خطے کی تبدیلی کامظہر ہے ،اس کی وجہ سے آج پاکستان کو دنیا میں بہت زیادہ اہمیت دیاجارہاہے گزشتہ دو تین سالوں میں پاکستان نے اتنی ترقی کی ہے کہ ایک وقت تھاکہ پاکستان جو دنیا میں خطرناک ترین ملک قراردیاجارہاتھا آج اس کی معیشت کے حوالے سے دیگر ممالک یہاں سرمایہ کرناچاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ یہ قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس سے ہمیں بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھاناچاہئے ایک اورسوال کے جواب میں وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہناتھاکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بلوچستان بارے بیان اس بات کااظہار ہے کہ وہ ہمارے بارے کیا رائے رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک آزادملک ہے اورکسی کو ہمارے بارے میں مغالطہ نہیں رکھناچاہئے ۔