روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 500 روپے اور 6 ہزار 966 روپے پر بند

بدھ 17 اگست 2016 20:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں مندی کا رجحان رہا۔ بدھ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 54 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 550 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 500 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 20 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 966 روپے رہ گئے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 635 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 111 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 16 ہزار 900 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 500 روپے سے 6 ہزار 975 روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 500 روپے سے 6 ہزار 550 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ مقصودو اور جھولے کی روئی کی فی کس 400 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار 500 روپے سے 6 ہزار 550 روپے فی من رہے۔ اسی طرح سانگھڑ اور میرپورخاص کی روئی کی بالترتیب 3 ہزار 600 گانٹھوں اور 2 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 500 روپے سے 6 ہزار 600 روپے فی من پر بند ہوئے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ چیچہ وطنی کی روئی کی 100 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 975 روپے فی من رہے جبکہ ہارون آباد کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 800 روپے فی من پر بند ہوئے۔ مزید برآں نوآباد کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 650 ہزار روپے فی من اور مورو کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 550 روپے سے 6 ہزار 650 روپے فی من پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :