پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل برقرار، 100 انڈیکستاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40057.52 پوائنٹس پر بند
بدھ 17 اگست 2016 20:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 7.35 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40057.52 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں9 ارب 80 کروڑ 64 لاکھ 17 ہزار 77 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 10 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 52 روپے کی تیزی رونماء ہوئی تاہم خرید و فروخت میں 13 لاکھ 42 ہزار 460 حصص کی کمی رونماء ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس مزید 7.35 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 40057.52 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں منگل کو بھی 19.65 پوائنٹس کی تیزی رونماء ہوئی تھی تاہم بدھ کو کے ایس ای 30 انڈیکس 8.87 پوائنٹس کی کمی سے 22917.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
دریں اثناء کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 32.74 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 55.20 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 50.48 پوائنٹس کی کمی سے 16999.86 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 37.57 پوائنٹس کی مندی سے 15833.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 36.21 پوائنٹس کے اضافے سے 18772.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 414 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 214 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 255.83 روپے کے اضافے سے 5805.83 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 97 روپے کی تیزی سے 2047 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 119 روپے کی مندی سے 7615 روپے اور سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 28.64 روپے کی کمی سے 870.36 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 74 لاکھ 38 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 8.57 روپے سے شروع ہو کر 8.62 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے پاک الیکٹرون کے 1 کروڑ 30 لاکھ 94 ہزار حصص کے سودے 74.19 روپے سے شروع ہو کر 74.64 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 23 کروڑ 90 لاکھ 18 ہزار 600 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 15 ارب 37 کروڑ 72 لاکھ 56 ہزار 871 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 80 کھرب 9 ارب 14 کروڑ 65 لاکھ 22 ہزار 94 روپے سے بڑھ کر 80 کھرب 18 ارب 95 کروڑ 29 لاکھ 39 ہزار 171 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 129 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 3 کروڑ 87 لاکھ 43 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.