منظور وسان کے حلقے کے لوگ بے خواب ہو گئے ، نامعلوم نسل کے جانور نے نیندیں حرام کر دیں

بدھ 17 اگست 2016 20:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) منظور وسان کے حلقے کے لوگ بے خواب ہو گئے ، نامعلوم نسل کے جانور نے نیندیں حرام کر دیں ، دن اور رات ہتھیار لے کر پہرہ دینے پر مجبور ، جانور نے اب تک حملہ کر کے دونوجوانوں کو مار ڈالا ، کئی کو زخمی کر دیا ہے ، علاقہ مکین ، خواب دیکھنے والے اپنے ہی ووٹرزکی حالت زار سے بے خبر،تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان جو سندھ میں خواب دیکھنے میں مشہور ہیں ان دنوں ان کے حلقے کے علاقوں کوٹڈیجی۔

(جاری ہے)

فیض گنج اور نارا میں ان ہی کے ووٹرز کادن کا سکون اور رات کاچین حرام ہوکر رہ گیا ہے اور وہ دن تو دن راتیں بھی جاگنے پر مجبور ہیں اور اس کی وجہ بڑھتی ہوئی بد امنی نہیں بلکہ ایک نامعلوم نسل کا جانور ہے جس نے علاقے میں دہشت مچا رکھی ہے اور اس جانور کی وجہ سے علاقہ مکین ہاتھوں میں ہتھیار اٹھائے پہرہ دینے پر محبور ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق اس جانور کی جسامت کتے جتنی ہے اور یہ خونخوار پنجے رکھتا ہے اور اس نے اب تک علاقے کے دومکینوں کو اپناشکار بناکر مار ڈالا ہے اور کئی کو زخمی کیا ہے جس کے بعد سے اس جانور کی تلاش کی جارہی ہے اور اس مسئلے پرہم نے شہر سے کھوجی وشکاری کتے بھی بلائے گئے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق یہ جانور اچانک حملہ کرتا ہے اور وہ لوگوں کے چہرے کو اپنے پنجے سے نشانہ بناتا ہے خواب دیکھنے والے صوبائی وزیر کے حلقے کے لوگ بے خواب بنے ہوئے ہیں مگر وہ اور خیرپور ضلع کی انتظامیہ باخبر ہونے کے باوجود بے خبر بن رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کے خوف میں اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :