متنازعہ بینرز کیس، ملزم کامران کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

بدھ 17 اگست 2016 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) ا سلام آباد کی مقامی عدالت نے آرمی چیف کے حق میں متنازعہ بینرز لگانے والے ملزم کامران کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج رخشندہ شاہین نے مووآن پاکستان کے چیئرمین محمد کامران کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ٗملزم کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جو کہ غیرقانونی ہے، ابتدائی طور پر مقدمہ ہی درج نہیں ہو سکتا کیونکہ وفاقی حکومت سے اجازت نہیں لی گئی، سازش میں تین لوگوں کا شامل ہونا ضروری ہے لیکن مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔