عورتوں کو 13سیکنڈ تک گھورا جا سکتا ہے ۔14سیکنڈ تک گھورنے پر جیل ہوگی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 اگست 2016 20:10

عورتوں کو 13سیکنڈ تک گھورا جا سکتا ہے ۔14سیکنڈ تک گھورنے پر جیل ہوگی

کیرالا، بھارت کے ایکسائز کمشنر رشی راج سنگھ کا کہنا ہےکہ اگر کوئی غصے سے یا مسلسل 14 سکینڈ تک کسی عورت کو گھورے گا، اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جا سکے گا۔
راج سنگھ نے یہ بیان کوچی میں عورتوں کے ایک حفاظتی گروپ میں بات کرتے ہوئے دیا ۔بھارت میں آئی پی ایس افسران عورتوں کے مارشل آرٹس سیکھنے اور ضرورت پڑنے پر مرچوں والا سپرے استعمال کرنے پر بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔


راج سنگھ نے بات کرتے ہوئے ایسے کسی قانون کا حوالہ نہیں جس کے تحت 14سیکنڈ تک کسی کو دیکھنے پر گرفتار کیا جا سکے۔ راج سنگھ نے نہ ہی کسی ایسے کیس کا حوالہ دیا، جس کے تحت کسی 14سیکنڈ تک عورتوں کو گھورنے پر گرفتار کیا گیا ہو۔
سپریم کورٹ کے وکیل کے وی دھننجایا نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے راج سنگھ کے بیان کو ناقابل یقین حد تک لاپروائی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)


راج سنگھ کے اس بیان پر ٹوئٹر صارفین نے خاصا مضحکہ خیز ردعمل دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین 14 سیکنڈ کے حوالے سے طرح طرح کے لطیفے بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :