صوبائی سیکرٹری پاپولیشن کی ہدایات ‘محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ’’ہفتہ بہبود آبادی ‘‘کے سلسلہ میں واک اور سیمینار کا انعقاد

ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلہ میں 20اگست تک مختلف پروگرامز منعقد کروائے جا رہے ہیں ‘میاں امجد فاروق

بدھ 17 اگست 2016 20:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء ) صوبائی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عصمت طاہرہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ بہبود آبادی ضلع قصور کے زیر اہتمام ’’ہفتہ بہبود آبادی ‘‘بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ٹی ایم اے ہال قصور میں ’’بیٹیوں کی صحت اور تعلیم و تربیت ‘‘کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔

جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں محمد امجد فاروق ‘تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر مسز سعدیہ صدیق ‘وویمن میڈیکل آفیسر زفیملی ہیلتھ کلینک ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عاصمہ قیوم ‘ڈاکٹر مہوش ،سوشل آرگنائزرجبینہ گل ‘انچارجز فیملی ویلفیئر سینٹرز ، خواتین اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میاں امجد فاروق نے بیٹیوں کی تعلیم و تربیت میں سرمایہ کاری ، ماں اور بچے کی صحت اور ماں کے دودھ کی افادیت پر تفصیلاً روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ہفتہ بہبود آبادی 20اگست تک منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں مختلف پروگرامز جن میں صحت مند بچوں کے مقابلے ‘فری میڈیکل کیمپ ‘تقریری مقابلہ جات اور دیگر پروگرامز کروائے جا رہے ہیں ۔ بعدازاں ٹی ایم اے ہال سے گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج برائے خواتین تک آگاہی واک کی گئی جس میں شرکاء نے بیٹیوں کی تعلیم و تربیت اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

متعلقہ عنوان :