ہمیں پاک افواج کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہوگا ،بلاوجواز تنقید سے گریز کرناچاہیے ‘ولید اقبال

بچوں کے اغوا کا معمہ والدین کے لیے درد سر بن چکا ،حکمران عوام کے جان و ما ل کا تحفظ کر نے میں مکمل طور پر ناکا م ہوچکے ہیں

بدھ 17 اگست 2016 20:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لیے سخت پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے، حکمران عوام کو طفل تسلیاں تو دے رہیں ہیں مگر عملی اقدامات دوربین سے بھی نہیں دکھائی دے رہے، بجلی کی بند ش کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریض اور ان کے لواحقین خوار ہو رہے ہیں عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوتا جارہا ہے حکمرانوں کی ناقص اور وہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے بیزار ہوچکے ہیں۔

گز شتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں ولید اقبال نے کہاکہ بچوں کے اغوا کا معمہ والدین کے لیے درد سر بن چکا ہے حکمران عوام کے جان و ما ل کا تحفظ کر نے میں مکمل طور پر ناکا م ہوچکے ہیں پولیس اور دیگر اداروں کے فنڈز میں اربوں روپے کااضافہ اور انہیں سہولیا ت فراہم کرنے کے باوجو د چو ریوں ، ڈکیتیوں، اغوا ،قتل سمیت دیگر جرائم میں بے پنا ہ اضافہ ان کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہانیشنل ایکشن پلا ن میں تیزی لانے کے لیے حکمران فور ی اور موثر اقدامات کریں تاکہ ملک میں امن وامان کا خواب پایہ تکمیل تک پہنچ سکے،قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں مگر اس کاہوش اور دانشمندی سے سامنا کیا جاتا ہے، حکمران ذاتی اور غیر ضروری کاموں کو چھوڑ کر پوری توجہ ملکی سالمیت کے اس اہم ایشو پر دیں تاکہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے معاملے پر یکجا ہے اور پاک افواج کی پشت پر کھڑی ہے ہمیں پاک افواج کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہوگا اور بلاوجواز تنقید سے گریز کرناچاہیے کیونکہ اس دہشتگردی کی جاری جنگ میں افواج پاکستان کے جوانوں اور عوام نے بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں اور اب یہ جنگ آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں انشاء اﷲ بہت جلد دہشتگردوں کا صفایاہوگا اور پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :