سانحہ کوئٹہ سمیت دیگر قومی سانحہ کمزور سیکورٹی انتظامات کا پیش خیمہ ہے ،مولانا فضل الرحمن

ادارے اپنے قانون اور اختیارات میں رہتے ہوئے کام کریں تو قومی سانحہ سے بچا جا سکتاہے ،سربراہ جمعیت علماء اسلام

بدھ 17 اگست 2016 19:58

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ سمیت دیگر قومی سانحہ کمزور سیکورٹی انتظامات کا پیش خیمہ ہے ادارے اپنے قانون اور اختیارات میں رہتے ہوئے کام کریں تو قومی سانحہ سے بچا جا سکتاہے بلوچستان کی سیکورٹی کا اندازہ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے مجھ سمیت دیگر علماء کرام پر حملے کرنے والے دہشت گرد اب تک گرفتار نہیں کیئے گئے ہیں جے یو آئی پارلیمنٹ سیاست پر مکمل یقین رکھتی ہے مدارس اسلام کے قلعے ہیں علماء کرام نے ملک کی بقاء کی خاطر قربانیاں دی ہیں ان میں دہشت گرد نہیں عالم دین پیدا کیئے جاتے ہیں حکومتی سیکورٹی ادارے مدارس میں دہشت گردوں کو تلاش کرنے کے بجائے اصل دہشت گردوں کی تلاش میں قوت کا استعمال کریں ان خیالات کا اظہار جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد نائب امیر مولانا عبداﷲ جتک صوبائی جنرل سیکریڑی ملک سکندر خان ایڈوکیٹ میر نظام الدین لہڑی ڈاکڑعبدالوھاب رند کی قیادت میں ملنے والے نمائندے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ملکی استحکام اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے حکومتی اداروں کو حقیقی نقطہ پر توجہ دینی ہوگی انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بلوچستان حکومت کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے اور کہاکہ بلوچستان میں علماء کی شہادت کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری پر مذہبی جماعتوں کو تشویش ہے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک کے اندر موجود اور بیرونی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے اشد ضرورت ہے نہ کہ دینی مدارس کے علماء کرام کو گرفتار کیا جائے کیونکہ دینی مدارس اسلام کے قلع ہوتے ہیں جن میں دہشت گرد نہیں علماء کرام مفتی پید اہوتے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر کے نہتے شہریوں پر ظلم کر رہا ہے جو قابل مذمت اقدام ہے ۔