سپریم کورٹ نے عام آدمی کو مقدمہ لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی سماعت پانچ ستمبرتک ملتوی کردی

بدھ 17 اگست 2016 19:48

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ نے عام آدمی کو مقدمہ لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی سماعت پانچ ستمبرتک ملتوی کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت اس کیس میں لاہور ہائی کورٹ بارکی جانب سے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ سنائے گی ، بدھ کو جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ میں درخواست گزار کی جگہ قانون کی سمجھ بوجھ رکھنے والے عام شہری کو مقدمہ لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پردرخواست گزار شیراز حسین نے پیش ہوکرعدالت کو بتایا کہ ان کی درخواست کو سماعت کے لیے نہیں لگایا جا رہا اورجب بھی میں پیش ہوتا ہوں تونئی تاریخ دی جاتی ہے، بنچ کے سربراہ جسٹس ثاقب نثار نے ان سے کہا کہ ہم نے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر کو کیس میں دلائل دینے کیلئے نوٹسز جاری کئے ہیں ، تاہم اس وقت لاہور ہائی کورٹ کے صدر ملک سے باہر ہیں ، وہ واپس آکردلائل دیں گے جس کو سن کر عدالت کوئی فیصلہ کرے گی ، بعد ا زاں کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :