راجہ حسن اختر ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے’’ سمال ٹریڈرز اینڈ کا ٹیج انڈسٹری ‘‘کے سینئر وائس چیئرمین مقر ر

بدھ 17 اگست 2016 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے قائمقام صدر شیخ خالد تواب نے لاہور بزنس مین فرنٹ کے صدر معروف تاجر و صنعت کار راجہ حسن اختر کو 2016کے لئے ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے’’ سمال ٹریڈرز اینڈ کا ٹیج انڈسٹری ‘‘کا سینئر وائس چیئرمین مقر ر کیا ۔

راجہ حسن اختر کو ان کے وسیع تجربے اور سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری میں بہترین خدمات کی بدولت اس عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ۔ اس موقع پر راجہ حسن اختر نے کہاکہ پاکستان کی چھوٹی صنعتیں ہی صنعت وتجارت کو ترقی دے سکتی ہے،پاکستان میں ہنر مند افرادی قوت اور نوجوان نسل کو خود کفالت کی منزل سے روشناس کروانے کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے’’ سمال ٹریڈرز اینڈ کا ٹیج انڈسٹری ‘‘ کی چیئرپرسن محترمہ سیدہ سعیدہ نے کہاکہ وہ پاکستان کی انڈسٹری او ر ٹریڈ کی بہتری کے لیے نئی ولولہ انگیز قیادت کو سامنے لانے کا عزم رکھتی ہے ،نوجوان قیادت کی قائدانہ صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھائے گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اقتصادی راہداری منصوبے پر ہر300کلو میٹر کے بعد ایک کاٹیج انڈسٹری پارک تعمیر کیا جائے تاکہ پاکستان کی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔