اقدام قتل کے دوملزموں کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر مدعی پارٹی کا ملزموں پر حملہ

ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے ، سکیورٹی اہلکاروں نے لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا

بدھ 17 اگست 2016 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں اقدام قتل کے دوملزموں کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر مدعی پارٹی نے ملزم پارٹی پر حملہ کردیا اور ہاتھا پائی کے دوران ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے ، سکیورٹی اہلکاروں نے لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا ۔بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اقدام قتل کے الزام میں ملوث گوجرانوالہ کے دو ملزموں مزمل چیمہ اور اقبال چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ جس کے بعد جیسے ہی دونوں ملزم احاطہ عدالت سے باہر آئے تو مدعی پارٹی نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس دوران مدعی اورملزم پارٹی کی جانب سے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے ۔ جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد کوحراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :