حکومت عوام کو سستی ترین بجلی فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ، خواجہ عمران

بدھ 17 اگست 2016 19:00

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو سستی ترین بجلی فراہم کرے گی، اس سلسلہ میں تمام تر توجہ مرکوزجا رہی ہے اور وزیر اعظم کی طرف سے بھی واپڈا حکام کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، جنہوں نے اس پر کام بھی شروع کردیا ہے، پی ٹی آئی نے اپنا سیاسی مستقبل ضرور داوٴ پر لگا دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اب انتشار کی سیاست پر چل پڑی ہے اوران کی پارٹی کے متعددرہنما بھی پریشان ہیں،گرین پاکستان منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی،اس منصوبے سے ایک کلین اور صحت مند پاکستان کو محفوظ بنایا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور دفتر میں رہنماوٴں اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خاص طور پر پی ٹی آئی پچھلے تین سالوں سے سڑکوں پر انتشار پھیلانے کی سیاست پر چل رہی ہے، چونکہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے اور انہیں مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے،اس لئے وہ خود کو اور اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :