چوہدری محمد نواز تارڑ کا رائے حسن نواز خاں کی حمایت کا اعلان

بدھ 17 اگست 2016 18:57

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) چوہدری محمد نواز تارڑ نے رائے حسن نواز خاں کی حمائت کا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق صدر مسلم لیگ ق تحصیل چیچہ وطنی چوہدری محمد نواز تارڑ نے ساتھیوں سمیت حلقہ این اے 162 میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار رائے حسن نواز خاں کے حمائت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 162 سے الیکشن رائے حسن نواز خاں ہی جیتیں گے۔ واضح رہے کہ یہ نشست رائے حسن نواز خاں کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوائی تھی۔ پولنگ 19ستمبر کو ہوگی۔