جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ سیاسی کونسل اجلاس اتوارکو طلب کر لیا گیا

بدھ 17 اگست 2016 18:57

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء ) جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے ضلع کوئٹہ کے سیاسی کونسل کا اہم اجلاس 21اگست بروزاتوار بوقت شام 4بجے الفلاح ہاؤس الگیلانی روڈ طلب کیا ہے اجلاس میں کوئٹہ شہرکے موجودہ حالات کے پیش نظر منصوبہ بندی ،امیر جماعت کی ہدایات کی روشنی میں لائحہ عمل ،سیاسی جماعتوں سے رابطہ ودیگر امور کے حوالے سے تفصیلی مشاورت وفیصلے کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :