کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دیدیا

نوجوان مظاہرین کی ہلاکتوں نے ہم سب کو تباہ کر دیا ، مودی اور ان کے وزیر داخلہ نے بیانات دیکر معاملہ سنگین بنایا، حکمراں جماعت اقدامات میں اعتدال پسندی سے کام لیتو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے، مقبوضہ کشمیر میں مکمل افراتفری کی صورت حال ہے جسے روکنا ہوگا،سابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم

بدھ 17 اگست 2016 18:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دیدیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ نوجوان مظاہرین کی ہلاکتوں نے ہم سب کو تباہ کر دیا ہے، مودی اور ان کے وزیر داخلہ نے بیانات دیکر معاملہ سنگین بنایا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کانگریس اور حکمراں جماعت میں ٹھن گئی ،کانگریس رہنما چدم برم نے کشمیر میں شورش کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ حکمراں جماعت اقدامات میں اعتدال پسندی سے کام لے تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل افراتفری کی صورت حال ہے جسے روکنا ہوگا ،اس بحران کو وزیراعظم مودی ،وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیردفاع منوہر پاریکر کے بیانات نے سنگین بنادیا ہے۔