بھکر، بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی دیکھانے پر میٹر ریڈر محمد قاسم کونقد 5000/روپے انعام

بدھ 17 اگست 2016 18:32

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء)حکومت پاکستان کی ہدایت پرایڈیشنل ایکسین واپڈابھکرسٹی محمد اطہر نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی دیکھانے پر میٹر ریڈر محمد قاسم کونقد 5000/روپے انعام دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ اتھارٹی نے محکمہ واپڈاکے میٹر ریڈروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کومزید بہتر بنانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

جس میں ہر ماہ بہترین کارکردگی دیکھانے جس میں میٹر کے فیگرکی نمایاں تصویرلینے اور بروقت ریڈنگ کاڈیٹا مکمل کرکے متعلقہ برانچ کوفیڈ کرانے والوں میں سے میرٹ کی بنیاد پر سب سے بہتر کارکردگی دیکھانے والے میٹر ریڈر کوانعام سے نوازاجائے گا ۔اس سے قبل بہترین کاردکردگی پر 5000/روپے کا انعام میٹرریڈر خرم حنیف بھی حاصل کرچکے ہیں۔