ایبٹ آباد،ٹی ٹی پی کا دہشت گرد قاری الطاف بیس روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

بدھ 17 اگست 2016 18:29

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) ٹی ٹی پی کا دہشت گرد قاری الطاف بیس روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے۔ اس ضمن میں سی ٹی ڈی کے ذرائع نے صحافیوں کوبتایاکہ بالاکوٹ سے گرفتار ہونے والے تحریک طالبان پاکستان کے مبینہ دہشت گردی قاری الطاف کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرکے بیس روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ملزم کا ساتھی قاری شفیق گزشتہ سال اکتوبر میں بالاکوٹ سے گرفتار ہوا تھا اور اس کے قبضے سے بتیس کلوبارودی مواد برآمد کیا گیا تھا ملزم اور اس کا ساتھی مبینہ طور پر مانسہرہ کے علاقے کھیت سراش میں واقع امام بارگاہ کو اڑانے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا جسے کاؤنٹر ٹیرازم پولیس نے ناکام بنا دیا تھا اور ملزم قاری الطاف اس وقت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جس کی گرفتاری کیلئے ڈی ٹی سی پولیس چھاپے مار رہی تھی کہ گزشتہ روز ڈی ٹی سی پولیس کو اطلا ع ملی کہ ملزم نے بالاکوٹ کے علاقے کالی مٹی راہ میں پناہ لے رکھی ہے جس پر فورس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ڈی ٹی سی ذرائع کے مطابق جو بارود پکڑا گیا تھا وہ ملزم کی رہائش گاہ پر رکھا گیا تھا اور مبینہ ملزم اس میں برابر کا شریک ہے۔

متعلقہ عنوان :