عالمی برداری خاص کر یورپی، امریکی، اقوام متحدہ، اسلامی ممالک، بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں، چوہدری بشارت حسین

کشمیری قوم نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ منا کر دنیا میں بے نقاب کیا ہے بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے،رہنماء پی پی پی آزادکشمیر

بدھ 17 اگست 2016 18:29

سٹوک آن ٹرنیٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء ) مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری بشارت حسین آف سٹوک آن ٹرنیٹ نے کہا ہے بین الاقوامی دنیا خاص کر یورپی، امریکی، اقوام متحدہ، اسلامی ممالک، بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور اس کو کہیں کہ وہ خود کو آزاد ملک سمجھتا ہے تو وہ کشمیریوں کو بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خوداردیت دے ان کے حق کو بھی تسلیم کرے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کا نام کے طور پر منا کر کشمیریوں پر ظلم و ستم فائرنگ کر کے دنیا میں بے نقاب کیا ہے کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔ وہ پاکستان کے بارڈر پر پاک افواج کے جوانوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی حکمران ایک طرف آزادی کا جشن مناتے ہیں اور دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں کشمیری نوجوان ، بوڑھے، بچوں، خواتین کو شہید کیا جا رہا ہے۔

جو ظلم اور بربریت ہے۔ کشمیریوں کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے ۔گزشتہ روزبھارت یوم آزادی کا دن منا رہا ہے۔ دوسری طرف بھارتی حکمرانوں نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہوئے ہیں۔ آئے روز کشمیریوں کو شہید، زخمی، گرفتار کیا جا رہا ہے۔ صرف اس لیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں بھارت ان کو آزادی دینے کی بجائے ان پر تشدد ، فائرنگ، لاٹھی چارج کی انتہا کیے ہوئے ہے۔

آئے روز کشمیری شہید ہو رہے وہ قربانیاں اپنے وطن کشمیر کی آزادی کے لیے دے رہے ہیں۔ اگر بھارت اپنے آپ کو آزاد ملک کہلواتی ہے۔ جمہوریت پسندی کا دعویدار ہے۔ تو اس کو کشمیریوں کی طرف سے چلائی جانے والی آزادی کی تحریک کی قدر کرنی چاہیے اور مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکال کر آزاد کر دینا چاہیے