ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیوگان کی پنشن میں20فیصد اضافہ کیا جائے،مزدور رہنما خورشید احمد

بدھ 17 اگست 2016 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) واپڈا کے ریٹائرڈ ملازمین اور انجینئرز کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیوگان کو ملنے والی پنشن میں20فیصد اضافہ کیا جائے اور ضعیف شہریوں کو دیگر ممالک کی طرح ٹرانسپورٹ اور ریلویز سفر میں خصوصی رعایت سمیت معقول مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان واپڈا اور محکمہ بجلی ریٹائر ملازمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری یونین ریٹائرڈ ملازمین کی قومی خدمات کو سراہتی ہے اور تنظیم سازی پر مبارکبباد پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین حقوق کے حصول کی جدوجہد کو کامیاب بنائیں اور ریاست ان کو بہتر سہولیات فراہم کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیکل الاؤنس میں خاطر خواہ اضافہ ریٹائرڈ ملازمین بچوں کی بھرتی میں کوٹہ اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر کے معصوم شہریوں کو نسل کشی کی مذمت کی اور اقوام متحدہ پر فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اجلاس سے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظہور حسین، یعقوب خان، سید حسن شاہ، حاجی شمس الرحمن، محمد یعقوب سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :