)کراچی کے علاقے یاسین آباد میں مطلوب ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

بدھ 17 اگست 2016 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) کراچی کے علاقے یاسین آباد میں مطلوب ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب یاسین آباد میں مطلوب ملزم کی تلاش میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں رینجرز کے کمانڈوز نے بھی حصہ لیا۔ اسی دوران علاقے کا گھیراؤ کیا گیا اور داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایک گھنٹے تک مخصوص گھروں کی تلاش کی جاتی رہی۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

متعلقہ عنوان :