جیکب آباد، سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو دوسال سے بینول فنڈ نہ مل سکا،ڈی سی آفس کے چکر کاٹنے پر مجبور ،سخت احتجاج

بدھ 17 اگست 2016 18:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) جیکب آبادکے سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو دوسال سے بینول فنڈ نہ ملا ڈی سی آفس کے چکر کاٹنے پر مجبور سخت احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سرکاری ملازمین کی بیوائیں دوسال سے بینول فنڈسے محروم ہیں اور ڈی سی آفس کے چکر لگانے پر مجبورہیں جس پر درناز، سسی ،دھیانی اور دیگر بیواؤں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اس مہنگائی کے دور میں گزارا مشکل ہوگیاہے بینول فنڈ ملتاتھا اس سے کچھ گزارا ہوجاتاتھا لیکن دوسال سے اس سے محروم ہیں کوئی پرسان حال نہیں افسران ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ہمارا مسئلہ حل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :