جیکب آباد،20اگست کو پی ایس 14جیکب آباد پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل

بدھ 17 اگست 2016 18:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) 20اگست کو پی ایس 14جیکب آباد پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن جیکب آباد محمد حسین چاچڑ کے مطابق الیکشن میں ایک لاکھ 45ہزار957ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ان میں 77ہزار610مرد اور 68ہزار347خواتین اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے ان ووٹوں کے لیے 163پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں سے مردوں کے لیے 67،خواتین کے لیے 63الگ الگ مقامات پر مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے اس طرح 478پولنگ بوتھ قائم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :