ڈیرہ اسماعیل خان، کرپشن کے خاتمے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

حق نواز پارک کے عقب میں ناقص تعمیر کا بھانڈہ بارش نے پھوڑ دیا ،پانی گلی میں دریاکا منظر پیش کرنے لگا

بدھ 17 اگست 2016 18:11

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء) پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے کرپشن کے خاتمے کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔حق نواز پارک کے عقب میں واقع گلی قریشیاں والی کی ناقص تعمیر کا بھانڈہ بارش نے پھوڑ دیا ،ناقص تعمیر کے باعث بارشی پانی گلی میں دریاکا منظر پیش کرنے لگا ۔سکول جانے والی بچیوں اور اہل علاقہ کو سخت تکلیف کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے حقنواز پارک کے عقب میں واقع گلی قریشیاں والی کی تعمیر لاکھوں روپے سے چند روز پہلے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی و چیئر مین ڈیڈک کمیٹی کے قریبی ساتھی ٹھکیدار کے ذریعے کی گئی۔ٹھکیدار نے گلی کی تعمیر انتہائی ناقص کی جس کی وجہ سے بارش ہونے کے بعد بارش کا پانی نکاسی کے نالے کی بجائے گلی میں کھڑا ہوگیا ۔

جس سے گلی سے گزرنا محال ہوگیا ۔اس گلی میں گرلز سکول اور ایک مسجد کے علاوہ ایک بڑی تجارتی مارکیٹ ٹی ایم اے پلاز ہ بھی ہے ۔ناقص تعمیر کی وجہ سے بچیوں ، نمازیوں اور راہ گیروں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا اہل علاقہ نے صوبائی احتساب کمیشن ، نیب سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں سے گلی کی ناقص تعمیر بارے فوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :