ڈیرہ اسماعیل خان،تحصیل کونسل کا اجلاس : پیپلزپارٹی کے تحصیل ممبر احمد کریم کنڈی اپوزیشن لیڈر منتخب

بدھ 17 اگست 2016 18:11

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 اگست ۔2016ء ) تحصیل کونسل کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے تحصیل ممبر احمد کریم کنڈی اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے ۔اکاؤنٹ اور بزنس سمیت چار اسٹینڈ نگ کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل کا اجلاس کنونیئر ماماریحان مروت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحصیل ناظم ڈیرہ سردار عمر امین خان گنڈہ پور ،تحصیل ممبران احمد کریم کنڈی ، شاہ زمان سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں قمر زمان باموزئی کے علاوہ ٹی ایم او عمر خان کنڈی اور ٹی ایم اے کی مختلف برانچز کے انچارج صاحبان بھی موجود تھے ۔

اجلاس میں اراکین نے تحصیل ممبر پی پی پی احمد کریم خان کنڈی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ۔اسطرح اراکین نے اکاؤنٹ ،بزنس سمیت چار اسٹینڈ نگ کمیٹیاں تشکیل دئیں۔