لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف حملہ کیس کے ملز م کی رہائی کیلئے درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر دیا

بدھ 17 اگست 2016 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر و آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ملز م کی رہائی کے لئے درخواست پر ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد حمید ڈار نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست سائرہ خان نے اپنے بیٹے عدنان کی رہائی کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بیٹے عدنان کو 2003ء میں پرویز مشرف پر حملہ کرنے کے الزام میں 10سال قید سزا سنائی گئی تھی تاہم سزا پوری ہونے کے باوجود عدنان کو ابھی تک اٹک جیل سے رہا نہیں کیا گیا جو قانون کی خلاف ورزی ہے ۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ میرے بیٹے کو رہا کیا جائے۔فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست پر ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔