مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کا ماڈل سٹی کرپشن کی بھینٹ چڑھنے پر ’’رائے ونڈ بچاؤ تحریک ‘‘کا اعلان

11سالہ دور میں اربوں روپے کی کثیر گرانٹس ملنے کے باجود بنیادی مسائل جوں کے توں ہیں ‘اکرم گجر کی پریس کانفرنس

بدھ 17 اگست 2016 17:31

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ڈل سٹی کرپشن کی بھینٹ چڑھنے پر ’’رائے ونڈ بچاؤ تحریک ‘‘کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ک ہ 11سالہ دور میں اربوں روپے کی کثیر گرانٹس ملنے کے باجود بنیادی مسائل جوں کے توں ہیں،ٹھیکیدار اور بروکر ارب پتی بن گئے ،۔علامہ اقبال ٹاؤن کے ڈرافٹ مین ماسٹر امین کے اربوں کے اثاثے کی چھان بین کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار معروف مسلم لیگی رہنما چودھری محمد اکرم گجر نے اپنے ساتھیوں سمیت نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کی اربوں روپے مالیت سرکاری جائیداد ہتھیانے کی سازش ناکام بنا دینگے ۔تفریحی پارک،واٹر فلٹریشن پلانٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کی آڑ میں اربوں روپے کی لوٹ مارکے خلاف مسلم لیگی رہنما چودھری اکرم گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ’’رائے ونڈ بچاؤ تحریک ‘‘کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ٹھیکیدار گروپ نے منتخب عوامی نمائندوں کو ہائی جیک کررکھا ہے ،مسلم لیگی کارکنان ٹھیکیدار گروپ کے خلاف ’’وائٹ پیپر ‘‘شائع کریگی ، اقبال ٹاؤن کے ڈرافٹ مین ماسڑ امین نے اپنی کنسٹرکشن کمپنی کے ذریعے اربوں روپے کی لوٹ مار کی ،رائے ونڈ کی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں آسکا ،سیاسی ٹھیکیدار ارب پتی بن گئے ،رائے ونڈ کے شہریوں نے کرپشن کے ناسو ر کے خلاف علم جہاد بلند کردیا ۔

متعلقہ عنوان :