سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے،سی ٹی او

بدھ 17 اگست 2016 17:24

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کیخلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے، اس سلسلے میں شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے اٹلس ہنڈا کی معاونت سے آج 18سے 21ا گست تک اہم شاہراہوں پر آگاہی کیمپ لگائے جا رہے ہیں، انہوں نے سی ٹی اوآفس میں ڈی ایس پیز سے ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ وہ پٹرولنگ کرتے ہوئے ون ویلنگ کیخلاف کارروائی کی نگرانی کریں ،سیکٹر انچارجز کو پابند کریں کہ وہ شفٹ کے آغاز پر وارڈنز کی بریفنگ یقینی بنائیں تاکہ وہ دوران ڈیوٹی کارروائی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل سواروں کو ایجوکیٹ کریں،انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلنگ کی انسدادی کارروائی کی رپورٹ باقاعدگی سے ارسال کریں، انہوں نے اینٹی ون ویلنگ سپیشل اسکواڈ ز کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز کیخلاف ویڈیو اور دیگر شواہد اکھٹے کرنے کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،سی ٹی اونے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلرز کیخلاف جاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں،خصوصاہفتہ ،اتوار کے دنوں میں اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ یقینی بنائیں، ون ویلنگ کی لعنت کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب ہے ،ون ویلرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں تاہم شہریوں سے نرم رویہ رکھتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں، شہر بھر میں ون ویلنگ بارے آگاہی تقریبات اورلوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کاسلسلہ بھی جاری ہے،انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر انکی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :