پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی کی کارروائیاں، صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ لائسنس نہ ہونے پر متعدد ملک شاپس سیل

بدھ 17 اگست 2016 16:50

لاہور۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) پنجا ب فوڈ ا تھا ر ٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ لائسنس نہ ہونے پر متعدد ملک شاپس کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

. تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے پیکو روڈ پر واقع پاک پتن ملک شاپ،کوٹ لکھپت میں غوث اعظم دستگیر ملک شاپ،گجر ملک شاپ اور ماشاء اللہ ملک شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ لائسنس نہ ہونے کی بنا ء پر سیل کردیاجبکہ دودھ کے نمونہ جات برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوائے،علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے مرغزار کالونی میں بسم اللہ دودھ دہی شاپ کو صفائی نہ ہونے کی بنا ء پر بھاری جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کر کے دودھ کے نمونہ جات برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوائے جبکہ احمد ملک شاپ کو دودھ کی کوالٹی بہتر نہ ہونے کی بنا ء پر سیل کر دیا،سمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے کامران بلاک میں شکیل کیٹرنگ کو ، صفائی کے ناقص انتظامات، یونٹ میں نا خوشگوار بدبو،مصالہ جات کی خرید کے مناسب ثبوت کی عدم موجودگی اور حشرات کی روک تھام کے غیر مناسب انتظامات کی بنا ء پر سیل کر دیا جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ بیکرز اینڈ فاسٹ فوڈ کو زائدالمیعاد کھانے کا تیل استعمال کرنے، برتن اور ورکرز کیلئے ہاتھ دھونے کے صابن کی عدم موجودگی،زنگ آلود اور ٹوٹے فریزرز، خراب سبزیوں اور پھلوں کی موجودگی اور سٹوریج کے حالات خراب ہونے کی بنا ء پر سیل کر دیا،راوی ٹاؤن کی ٹیم نے شاہدرہ میں بشیر بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی حفظان صحت کے اصولوں سے لا علمی، خام مال کی خرید کے ثبوت کی عدم موجودگی اوربیکری آئٹمز پر لیبل نہ لگانے کی بنا ء پر سیل کر دیاجبکہ نمونہ جات برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوائے،عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے راجبا روڈ پرغوث ملک شاپ کو صفائی کے ناقص انتظام، دودھ کی سٹوریج کیلئے کیمیکل ڈرمز کا استعمال اورفوڈ لائسنس نہ ہونے کی بنا ء پر سیل کر دیاجبکہ بلال گنج بازار میں قاسم سٹورکو فوڈ لائسنس نہ ہونے اور عرفان ملک شاپ کو صفائی کے ناقص انتظام اور دودھ کی سٹوریج کیلئے کیمیکل ڈرمزاستعمال کر نے کی بنا ء پر سیل کر دیا،نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے نشتر کالونی میں واقع الخیر ملک شاپ اور میزان ملک شاپ کو حشرات کی روک تھام کے انتظامات کی عدم موجودگی اور فوڈ لائسنس نہ ہونے کی بنا ء پر سیل کردیاجبکہ دودھ کے نمونہ جات برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوائے،مزیدبراں بابا جی پرانی انار کلی والے کو بغیر ڈھکی خوراک فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظام ہونے کی بنا ء پر بھاری جرمانہ عائد کیا اور بہتری کے احکامات جاری کئے،داتا گنج بخش اور شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے پیور اینڈ سیف واٹر فلٹریشن یونٹ کو پانی کے نمونہ جات میں پیٹ کی بیماریاں پھیلانے والے جراثیم کی موجودگی کی بنا ء پر سیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :