مسلم لیگ ق کے رہنماء ملک مسعود افضل اور ملک بارک اعوان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

بدھ 17 اگست 2016 16:47

سرگودھا۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) صوبائی حلقہ پی پی 32 سے مسلم لیگ ق کے رہنما، وائس چیئرمین یوسی 80ملک مسعود افضل اور ملک بارک اعوان سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ( ن) میں شامل ہوگئے ،انہوں نے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھاء کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حاجی بارک اعوان اور وائس چیئرمین ملک مسعود افضل،مظہر حسین خان بلوچ، سابق نائب ناظم اعجاز حسین خان، ملک امجد جاوید اعوان، ملک فتح خان اعوان، محمدرفیق، محمدعاظم و دیگر نے ق لیگ کے عامر چیمہ گروپ کو خدا حافظ کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔

گذشتہ روزچک 36شمالی میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان مسلم لیگ( ن) کی عوام دوست پالیسیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔انہوں نے کہاکہ این اے 65میں پہلی مرتبہ اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھاء نے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :