بھارتی فوج نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو دوبار ہ حراست میں لے لیا

بدھ 17 اگست 2016 16:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) بھارتی فوج نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو دوبار ہ حراست میں لے لیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف مقبوضہ کشمیر کا ہنگامی دورہ کریں گے جس کے پیش نظر بھارتی فوج نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوجی قافلے پر حملے میں دو افسراور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے جس کے بعد بھارتی آرمی چیف آج مقبوضہ کشمیر کا ہنگامی دورہ کر رہے ہیں ۔