سامیہ شاہد قتل کیس:ملزمان کے پولی گراف ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

پولی گراف ٹیسٹ میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ ملزمان چودھری شکیل اورچودھری شاہد کے ابتدائی بیانات جھوٹے تھے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 17 اگست 2016 16:32

سامیہ شاہد قتل کیس:ملزمان کے پولی گراف ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

جہلم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست2016ء) :پاکستانی نژاد برطانوی شہری سامیہ شاہد قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔جس کے تحت ملزمان چودھری شکیل اورچودھری شاہد کے پولی گراف ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمان چودھری شکیل اورچودھری شاہد کے پولی گراف ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے لیے تھے۔ ملزمان سے سچ یا جھوٹ کا پتا لگانے کیلئے پولی گراف ٹیسٹ لیے گئے تھے۔جس میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ملزمان چودھری شکیل اورچودھری شاہد کے ابتدائی بیانات جھوٹے تھے۔ذرائع کے مطابق پولیس پولی گرافک ٹیسٹ کی بنیاد پر ملزمان سے دوبارہ انکوائری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :