وفاقی محتسب نے وفاقی سرکاری اداروں کو اپنے ملازمین کی شکایات کے ازالہ کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دے دیا

بدھ 17 اگست 2016 16:17

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) وفاقی محتسب نے وفاقی سرکاری اداروں کو اپنے ملازمین کی شکایات کے ازالہ کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائز حافظ احسان احمد کھوکھر نے اس سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو 25اگست کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں طلب کیا ۔وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر جاری کئے گئے خط میں وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر حافظ احسان احمد کھوکھر نے وفاقی سرکاری اداروں کو ہدات کی ہے کہ اپنے ملازمین کی شکایات کے ازالہ کیلئے بی پی ایس 19 کا افسر تعینات کریں ۔ انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کو شکایات کے ازالہ سے متعلق آگاہی کیلئے بھی جامع نظام وضع کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :