ملک بھرکے ریلوے کوارٹرزکی مرمت کے لیے 3 کروڑروپے کے فنڈزجاری

بدھ 17 اگست 2016 16:15

رحیم یارخان ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست۔2016ء) محکمہ ریلوے پاکستان نے رحیم یارخان سمیت ملک بھرکے ریلوے کوارٹرزکی مرمت کے لیے 3 کروڑروپے کے مزید فنڈزجاری کردےئے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی ہدایت پرمحکمہ ریلوے پاکستان نے رحیم یارخان اورملک بھرکے ریلوے کوارٹرزکی مرمت کے لیے پہلے مرحلے میں3کروڑروپے کے مزیدفنڈز جاری کردےئے ہیں، ذرائع کے مطابق پہلی مرتبہ ریلوے بجٹ سے علیحدہ کرکے ریلوے کوارٹروں کی مرمت کے لیے تین کروڑروپے جاری کیے گئے ہیں اس سلسلہ میں تمام ریلوے اسٹیشنزحکام کوآگاہ کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :